
خلیج اردو
جامشورو:دریجی سے بدین جانے والی ایک مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ وین جامشورو کے قریب تھانا بولا خان کے مقام پر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔
وین میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی جامشورو کے مطابق حادثہ تھانا بولا خان کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔