پاکستانی خبریں

،عدالتوں کااحترام نہیں ہوگاتوہم سے بھی توقع نہ کی جائےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد

خلیج اردو
لاہور: پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا ہے کہ عدالتوں کااحترام نہیں ہوگاتوہم سے بھی توقع نہ کی جائے۔

 

،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ،اگرحکومت عدلیہ کااحترام نہیں کریگی توہم سے بھی توقع نہ رکھے۔

 

انہوں نے حاضرین میں موجود عدلیہ کے حکام اور وکلاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان لوگوں سے ہوشیاررہیں جواداروں کوآپس میں لڑاناچاہتے ہیں،ہم نے حکومت یا ایجنسی کی بی ٹیم نہیں بنناہے۔

 

چیف جسٹس لاہور ہائئیکورٹ کا کہنا تھا کہ بینچ اوربارکی لڑائی سے عدلیہ کمزورہوگی۔ آزاد عدلیہ کے خواب کی تعبیر کیلئے سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے، یہ عدالتی نظام کسی طاقتور کیلئے نہیں کمزور کیلئے بنایا گیا ہے لیکن آج طاقتور اپنا حق لے لیتا ہے لیکن مظلوم کو اس نظام میں آنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو حق ہے کہ اس کو قانونی تحفظ حاصل ہو۔ آپ اپنے دل میں ، عرش والے خدا کا خوف رکھیں گے اور فرشی خداؤں سے نہ ڈریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button