
خلیج اردو
راولپنڈی: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے کو مار گرانے کے بعد اس واقعے کے اثرات عالمی سطح پر بھی نمایاں ہو گئے۔ سیکیورٹی و دفاعی ذرائع کے مطابق رافیل طیارہ گرائے جانے کے بعد فرانس کی معروف دفاعی کمپنی ڈاسالٹ سسٹمز کے عالمی مارکیٹ میں شئیرز میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رافیل طیارے کو جدید ترین جنگی طیارہ تصور کیا جاتا تھا، تاہم پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی نے اس کے جنگی وقار کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی متزلزل ہوا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف بھارت کی عسکری حکمت عملی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے بلکہ فرانسیسی اسلحہ ساز کمپنی کے عالمی اعتماد پر بھی اثر انداز ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی دفاعی صلاحیت نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی موجودگی اور مؤثریت کا لوہا منوایا ہے۔







