Uncategorized

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کا طیارہ مار گرایا

خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان نے ایک بار پھر دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور تاریخ ساز جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے ایک جنگی طیارے کو لائن آف کنٹرول کے قریب اکھنور سیکٹر میں نشانہ بنایا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق تباہ شدہ بھارتی طیارے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دشمن کا طیارہ جل کر راکھ ہوتا ہوا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد فوری کارروائی میں مار گرایا گیا، جو پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی ثبوت ہے۔

افواج پاکستان کی جانب سے دشمن کی کسی بھی مہم جوئی پر واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی، زمینی اور بحری حدود کا مکمل دفاع کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button