پاکستانی خبریں

پاکستانی معیشت کے لیئے اچھی خبر،عالمی جریدے فچ نے بھی ملکی معیشت کے لیئے مثبت اشارے دے دیئے

خلیج اردو
اسلام آباد:فچ نے تقریبا 7 ماہ بعد پاکستان کیلئے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح مزید 3 فیصد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 

فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس کر دی۔۔گزشتہ سال دسمبر میں ملکی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی تھی،،، آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوئی جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے اور پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہو گا

 

رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ میں بانڈز کا اجرا بہتر ہو سکے گا۔۔۔ پاکستان کو چین، سعودیہ، یو اے ای سے باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہو گا۔۔ حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبے اور ریاستی ملکیتی اداروں میں اسٹکچرل اصلاحات کی یقین دہانی کرائی گئی،

 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح مزید 3 فیصد بڑھانے کی ضرورت ہے۔۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی۔۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button