پاکستانی خبریں

بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی پر وزیراعلیٰ نے صورت حال کے سامنے سرینڈر کردیا

خلیج اردو
نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی مودی سرکار کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے اور اب باقاعدہ طور پر منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ نے حالات کو سنگین اور نازک ترین قرار دے دیا،ڈی جی آسام رائفلز لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے۔

ہندوستانی ریاست منی پور میں حالات ایک بار پھر کشیدہ، کوکی اور میٹی قبائل میں جاری تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خونریز تصادم کے واقعات بشنوپور اور چوراچندپور کے اضلاع میں پیش آئے، عینی شاہدین کا کہناہے کہ پولیس اور فوج اس دوران خاموش تماشائی بنی رہی، ڈی جی آسام رائفلز لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کبھی ایسی کشیدگی نہیں دیکھی، حالات انتہائی خراب ہیں، دونوں قبائل کے پاس بہت بڑی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں جس سے سیکورٹی فورسز کو ناکامی کا سامنا ہے۔

ریاست منی پور میں گزشتہ چار ماہ سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 300 سے زائد لوگ ہلاک جبکہ 50 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button