خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی سوچ نہیں پائی جاتی، پاکستان کسی ملک کی تقلید نہیں قومی مفاد پر فیصلہ کرے گا، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر کانفرنسز میں شرکت اور ملاقاتوں بارے بریف کیا۔
نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں امریکا میں بھی سوالات ہوئے، ہمارے لیے مسئلہ فلسطین اور کشمیر ایک جیسے ہیں۔نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں پاکستان کے اندر
جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو شدید تشویش ہے، افغان عبوری حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ افغانستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی
پاکستانی کرکٹ شائقین کو بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ویزوں کی عدم فراہمی پر معاملہ ائی سی سی کے سامنے رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں ںے کہا کہ اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منظور کیا، پاکستان کبھی بھی عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں ہوا۔