خلیج اردو: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو آج منگل کو کراچی کے آرمی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔ پرویز مشرف کا جسد خاکی گزشتہ روز پیر کو دبئی سے کراچی پہنچا ہے۔
ان کی میت کے ہمراہ اہل خانہ بھی موجود تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ و تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
سابق صدر کی تدفین کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔