
خلیج اردو: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کیبن کریو اور کاک پٹ عملے کی کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سفر کرنے والی خطے کی پہلی ائیر لائن بننے کے لیے تیار ہے۔
پی آئی اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف برسرپیکار فرنٹ لائن ورکرز کی پیروی کرتے ہوئے قومی ائیر لائن بھی اپنے ورکرز اور صارفین کی صحت اور سیفٹی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کورونا کے حوالے تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے اور عالمی وبا کے باعث دنیا بھر کی متعدد ائیر لائنز بند ہونے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔