پاکستانی خبریں

پنجاب بھر میں پیرا کو 30 ستمبر تک فعال کرنے کا ہدف، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

خلیج اردو
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں پیرا کو 30 ستمبر تک مکمل فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرا کے تحت تجاوزات کے خاتمے، قیمتوں پر کنٹرول اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ مئی کے مہینے میں لاہور ڈویژن میں پیرا کو فعال کر دیا جائے گا، جبکہ 14 اگست تک تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اس کا دائرہ کار مکمل طور پر پھیلایا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 519 انفورسمنٹ افسران اور دیگر عملے کی ابتدائی تربیت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ ایک علیحدہ ٹریننگ ونگ کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں عملے کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔

پیرا کے ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس میں دفاتر کے قیام، عملے کی ورکنگ اور موجودہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی، جسے وزیراعلیٰ نے سراہا اور ہدایت دی کہ نظام کو شفاف، مؤثر اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ انتظامی بہتری کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف فراہم ہو سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button