پاکستانی خبریں

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد اشرف شیخ اور برہان اللہ ہلاک ہو گئے

خلیج اردو
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد اشرف شیخ اور برہان اللہ ہلاک ہو گئے

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 

جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اشرف شیخ اور برہان اللہ مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

 

یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

 

علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button