عالمی خبریں

وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولز لیک کرنے والے سابق سی آئی اے اہلکار کو 40 سال قید کی سزا سان دی گئی

خلیج اردو
واشنگٹن: وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولز لیک کرنے والے سابق سی آئی اے اہلکار کو 40 سال قید کی سزا سان دی گئی۔امریکی ڈسٹرکٹ جج نے سابق سی آئی اے ملازم جوشوا شولٹ کو سزا سنا دی۔

شولٹ پر جاسوسی اور دیگر الزامات 2022 میں ثابت ہوئے تھے۔ جسے سی آئی اے نے انٹیلی جنس ایجنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیٹا چوری قرار دیا تھا۔۔فیصلے کے مطابق شولٹ نے امریکی تاریخ میں جاسوسی کے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کر کے ملک کو دھوکا دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شولٹ نے 2012 سے 16 تک سی آئی اے کے ایلیٹ ہیکنگ یونٹ میں کام کیا، ۔۔شولٹ نے کمپیوٹراور ٹیکنالوجی سسٹم تک رسائی کے لیے استعمال ہونے والے سائبر ٹول چوری کیے۔

شولٹ نے ملازمت چھوڑنے کے بعد چوری شدہ سامان وکی لیکس کو بھیج دیا۔۔۔وکی لیکس نے مارچ 2017 میں خفیہ دستاویزات شائع کرنا شروع کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button