خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغانی نژاد ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاک فوج کے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے چھ دہشتگردوں کے تانے بانے ہمسایہ ملک سے نکل آئے۔
ایک مرتبہ پھرملک دشمن عناصر کے تانے بانے ہمسایہ ملک افغانستان سے جاملے۔ کالعدم ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی مکمل آشیر باد حاصل ۔
گزشتہ ماہ 28فروری کو پاکستان کے بہادر سپوتوں نے ایک مبینہ خودکش حملہ آور سمیت چھ دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں انور ولد انگور خان سکنہ خوست، حمزہ سکنہ لوگر، فرمان سکنہ لوگر، شبیر جان عرف عابد سکنہ خوست، گل جان سکنہ پکتیکا اور طلحہ عرف ضرارسمیت شمالی وزیرستان کا رہائشی 16 سالہ مبینہ خودکش بمبار عابد اللہ ولد جمال بھی شامل ہے ۔
ٹی ٹی پی کا افغان شہریوں کا پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال افغان عبوری حکومت کے دعوؤں کی نفی اور سوالیہ نشان ہے۔ اپنے شہریوں کو پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں سے روکنے کیلئے ٹھوس اور مخلص اقدامات کی ضرورت ہے۔
عالمی برادری پاکستان میں ہونے والی افغان دہشتگردوں کی سرگرمیاں روکنے میں اپنا کردار ادا کرے