سپورٹس

بنگال ٹائیگرز کا شاہینوں پر حملہ، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

خلیج اردو
ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستانی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ناکام رہی اور محض 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 44 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی کوشش کی، جبکہ عباس آفریدی نے 22 اور خوشدل شاہ نے 17 رنز بنائے۔ تاہم ٹیم کا کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مستفیض الرحمان نے بھی پاکستانی بیٹنگ لائن کو باندھ کر رکھا اور دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے بہترین آغاز کیا اور 16ویں اوور میں باآسانی ہدف حاصل کر لیا۔ پرویز حسین بنگلہ دیش کی کامیابی کے ہیرو رہے، جنہوں نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button