
خلیج اردو
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو جارحانہ انداز سے کرکٹ کھیلنا جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے کھیلنے کے انداز میں مثبت تبدیلی لائی ہے اور اب ہماری توجہ صرف اچھی کرکٹ پیش کرنے پر مرکوز ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ پاکستان کے نئے فاسٹ باؤلرز کو میدان میں پرفارم کرتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم ہار اور جیت کے دباؤ سے زیادہ کھیل کے معیار پر توجہ دے رہی ہے، اور یہی فلسفہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔




