
خلیج اردو
پاکستان نے جونیئر ایشیا کپ جیت کر شاندار کامیابی اپنے نام کر لی۔ فائنل میچ میں پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جو مقررہ اوورز میں برابر رہا، تاہم سپر اوور میں پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔
سپر اوور میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 7 رنز کا ہدف پاکستان نے چوتھی گیند پر پورا کر کے کامیابی کا جشن منایا۔ اس سے پہلے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 125 رنز اسکور کیے تھے، جس کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا کر میچ برابر کر دیا۔





