متحدہ عرب امارات

شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا فوجی تربیت کے بنیادی مقاصد اور فوجی کا طرہ امتیاز ہونا چاہیئے، آرمی چیف

خلیج اردو
عاطف خان خٹک
راولپنڈی: پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن میں 42 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو، بطور گیسٹ آف آنر شرکت، نمایاں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنیوالے شوٹرز میں انعامات تقسیم کئے ۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق 22 اگست سے 10 اکتوبرتک جاری رہنے والے شوٹنگ ایونٹ میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسزبشمول رینجرز، فرنٹیئر کور، گلگت اسکاؤٹس اورسویلینز سمیت 2000 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا اورمختلف رینج اور ہتھیاروں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

انٹر فارمیشن مقابلے میں منگلا کور پہلے اور بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی، سول آرمڈ فورسزکیٹیگری میں پنجاب رینجرز فاتح قرار پائی، انٹر سروسز مقابلوں میں، پاک فوج نے چار میں سے تین مقابلے جیتے، جبکہ ایک مقابلہ پاک بحریہ نے جیتا، پاک فوج نے شاٹ گن، لانگ رینج اور سمال بور مقابلوں کی ٹرافیاں بھی جیتیں۔

شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف ہتھیاروں کے استعمال کے دوران بہترین نشانے بازی کا مظاہرہ کرنے والوں کی مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا فوجی تربیت کے بنیادی مقاصد اور فوجی کا طرہ امتیاز ہونا چاہئے، بعد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میرپور آزاد کشمیر کے قریب جاری کس کینٹ کا دورہ کرکے اے پی ایس جاری کس کا افتتاح کیا اور طلباء سے بات چیت کی، انہوں نے کینٹ میں افسران اور جوانوں سے بھی خطاب کیا۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button