متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

سعودی عرب نے یو اے ای اور پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب نے منگل کے روز 20 ممالک سے آنے والے مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

عارضی پابندی کا اطلاق 3 فروری سے ہوگا۔

جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے:

ارجنٹینا، یو اے ای، جرمنی، امریکہ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پاکستان، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، سویڈن، سوئزر لینڈ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت، جاپان

تاہم، سعودی شہری، سفارت کار، اور طبی اہلکار کو اس پابندی سے استشنا حاصل ہوگی۔

سعود عرب میں کورونا کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی  خلاف ورزی اور اجتماعات کی وجہ سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب میں اتوار کے کورونا کے 207 کیسز سامنے آئے تھے، جن میں 105 کیسز دارالحکومت ریاض کے تھے۔

مزید برآں، سعودی عرب میں اب تک، 3 لاکھ 67 ہزار 800 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں اور وائرس 6370 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Source Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button