
خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات چیت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ محمد نے نیتن یاہو کو گزشتہ کنیسٹ انتخابات میں ان کے اتحاد کی جیت پر مبارکباد بھی دی اور اس کے تمام لوگوں کے فائدے کے لیے خطے میں امن، تعاون اور مثبت شراکت داری کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیا۔
Source: Khaleej Times