خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے ادارے ‘اتحاد ریل’ نے اعلان کیا ہے کہ تیز رفتار ریل کا عظیم قومی منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔اس اعلان کے ساتھ منصوبہ کی فضا سے لی گئی تازہ تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔
قومی ریل منصوبے کی تصاویر اتحاد ریل نے سوشل میڈیا چینلز پر جاری کی ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قومی ریل منصوبہ فجیرہ اور حجر پہاڑی سلسلے سے گذررہا ہے۔ اس بارے میں اتحاد ریل کےایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے ‘ ہمارا قومی ریلوے نیٹ ورک حجر پہاڑوں سے گذرتا ہے اور یہ 145 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ ‘
یہ منصوبہ شارجہ کے بارڈر تک جاتا ہے اور فجیرہ سے ہوتا ہوا راس الخیمہ تک چلا جاتا ہے۔ جہاں یہ ساحل کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کی ایک محفوظ اور تیز رفتار سہولت فراہم کرے گا۔ یہ منفرد قسم کے راستوں سے گذرتا ہے ،انھیں پہاڑوں کو کاٹ کر بنایا گیا ہے۔ یہ ایک منفرد ٹائیپو گرافی ہے۔ ‘
اتحاد ریل کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے ” اس قومی ریل نیٹ ورک کے منصوبے پر 70 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس کی تکمیل پر ہر سال لاکھوں مسافروں کو تمام بڑے شہروں تک سفر سہولت فراہم ہو جائےگی۔
جون میں اتحاد ریل نے اعلان کیا تھا کہ اس کا پہلا ریلوے سٹیشن فجیرہ میں مکمل ہو جائے گا۔ یہ ریلوے لائن گیارہ ریجنز کو باہم ملائے گی اور پورے متحدہ عرب امارات پر محیط ہوگی۔ ابو ظبی میڈیا آفس کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے اس کا سٹیشن شکمکام کے علاقے میں ہوگا جو مشرقی ساحل پر واقع ہے۔
ابوظبی سے دبئی مسافر اس ریل لائن کے ذریعے صرف 50 منٹ میں پہنچ سکیں گے۔ جبکہ ابو ظبی سے فجیر ہ تک کا سفر 100 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔ تاہم ابھی تک مسافروں کے لیے اس ریل لائن پر سفر کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔