
خلیج اردو
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں زمینی داخلہ ہرگز آسان نہیں ہوگا اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ بعض امریکی عہدیداروں کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ وہ چند ہزار فوجیوں کے ساتھ زمینی راستے سے ایران میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "امام خمینی اور امام خامنہ ای کے پیروکار ایسے کسی اقدام کے منتظر ہیں اور اگر امریکی فوج ایران میں داخل ہوئی تو ایرانی عوام بھرپور مزاحمت کریں گے۔”
لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام امریکی فوجیوں کو ہلاک یا قید کرنے اور بدعنوان امریکی عہدیداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "ایران کی زمین شیطانی رقص کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اگر زمینی کارروائی کی گئی تو اس کے انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔” مبصرین کے مطابق یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔






