خلیجی خبریں

امریکا کی تیز رفتار فوجی فتح کا منصوبہ ناکام ہو چکا، پلان بی بھی ناکام ہوگا، ایران نے صرف امریکی اہداف اور اڈوں کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی

خلیج اردو
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہِ راست چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف تیز رفتار فوجی فتح کا امریکی منصوبہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا، "مسٹر صدر، تیز رفتار فوجی فتح کے لیے آپ کا منصوبہ اے ناکام ہو چکا ہے اور آپ کا منصوبہ بی اس سے بھی بڑی ناکامی ثابت ہوگا۔”

انہوں نے کہا کہ امریکا نے حالیہ مذاکرات کے دوران ایک اہم معاہدے کا موقع ضائع کیا، جس کے باعث موجودہ صورتحال میں سفارتی حل کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے کسی ہمسایہ یا مسلم ملک کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ کارروائی صرف امریکی اہداف کے خلاف کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے امریکی اہداف، امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جو بدقسمتی سے ہمارے پڑوسی ممالک کی سرزمین پر واقع ہیں۔” ماہرین کے مطابق ایرانی قیادت کے اس سخت بیان سے خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button