Uncategorized

ایران پر حملہ: اسرائیل جلد اپنے زخم چاٹے گا، خواجہ سعد رفیق

خلیج اردو
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یقین ہے ایرانی قوم جبر کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس طرح بھارت آج اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بہت جلد اسرائیل بھی اسی انجام سے دوچار ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایران پر حملے نے عالم اسلام کے سوئے ہوئے حکمرانوں کو گہری نیند سے بیدار کر دیا ہے، اور اب انہیں فیصلہ کن موقف اپنانا ہوگا۔ انہوں نے ابلِ غزہ میں جاری قتل عام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مظالم میں ملوث صیہونی طاقتیں اور ان کے عالمی سرپرست ہی دراصل اسلاموفوبیا کے اصل ذمہ دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر ظلم کے خلاف کھڑی ہو، اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button