Uncategorized

اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

خلیج اردو
اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے کہا کہ "ماہ رمضان شروع ہوگیا، اس لیے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، اب ہم اگلا لائحہ عمل طے کریں گے”۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی قسم کی ڈیل کرنے کو تیار نہیں اور ان کے خدشات ہیں کہ ان کا علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہنوں اور ڈاکٹرز کو بانی سے ملایا جائے تاکہ وہ مطمئن ہو سکیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی ہفتے پہلے شکایت کی تھی تو پھر علاج کیوں نہیں ہوا، یہ ایک مجرمانہ فعل تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم تلے پارلیمنٹ میں دھرنا دیا گیا لیکن ہمیں محصور کرکے پارلیمنٹ ہاؤس میں رکھا گیا، پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button