عالمی خبریں

کیمرون میں ریس کے دوران دھماکے، 19 افراد زخمی

خلیج اردو

کیمرون :افریقی ملک کیمرُون میں ریس کے دوران دھماکوں کے نتیجے میں 19 ایتھلیٹ زخمی ہوگئے۔

 

میڈیا کے مطابق کیمرُون کے علاقے بیو میں وسط مغربی افریقا کے سب سے اونچے پھاڑ پر جاری ’ماؤنٹ کیمرُون ریس‘ کے مقابلے کے دوران دو دھماکوں کے بعد افراتفری پھیل گئی ۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرُون کے علاقے بیو میں ہونے والی ماؤنٹ کیمرون ریس میں 529 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے۔

 

 

رپورٹس کے مطابق بیو کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 19 زخمی ایتھلیٹس کو اسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تین افراد کو نازک حالت میں لایا گیا تھا جن کے آپریشن کردیے گئے ہیں، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

حملوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم امبازونیا گورننگ کونسل کے شدت پسند ملیشیا ونگ نے قبول کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button