عالمی خبریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو : پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل واشنگٹن میں نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا بھی امکان ہے، مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button