
خلیج اردو
راجستھان: بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک جبکہ دو شہری زخمی ہو گئے۔ حادثہ راجستھان کے ضلع چُھرو میں پیش آیا جہاں طیارہ آبادی کے قریب گرا، جس سے زمین پر موجود دو افراد زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بھارتی فضائیہ کو حالیہ برسوں میں متعدد طیارہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جنہیں ماہرین تکنیکی خرابی اور تربیت کے فقدان سے جوڑتے ہیں۔
عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر بھارتی فضائیہ کے پرانے اور ناقص معیار کے طیاروں کو "اُڑتے تابوت” قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف اہلکاروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے بلکہ شہری آبادی بھی مسلسل خطرے میں ہے۔







