سپورٹس

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان چین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

خلیج اردو
مسقط: انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے شہباز حسن اور حنظلہ علی نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا، اور پہلے ہاف میں شہباز حسن کے گول کی بدولت 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرے ہاف میں حنظلہ علی نے مزید ایک گول کرکے فتح کو یقینی بنایا۔ دفاعی لائن نے بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چین کو کوئی گول اسکور کرنے کا موقع نہ دیا۔

ایونٹ میں پاکستان اب تک ناقابل شکست ہے، اور شائقین کو ٹیم سے سیمی فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا، جو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلہ ہونے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button