عالمی خبریں

نیویارک کے میئر شپ امیدوار ظہران ممدانی کی فلسطینی امام کے ساتھ نماز جمعہ، صیہونی حلقوں میں کھلبلی

خلیج اردو
نیویارک: نیویارک کے میئر شپ کے امیدوار ظہران ممدانی کی جانب سے بروکلن کی اسلامک سوسائٹی میں فلسطینی نژاد امام کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی اور اس موقع پر نمازیوں سے خطاب نے صیہونی حلقوں میں شدید ردعمل پیدا کر دیا۔

ظہران ممدانی نے اس موقع کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا، "اسلامک سوسائٹی میں جمعہ کی نماز ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔”

تاہم اسرائیل نواز اور صیہونی حلقوں کی جانب سے ان کے اس اقدام پر تنقید کا طوفان برپا کر دیا گیا ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی کردار کشی کی مہم جاری ہے، جس میں ان کے مسجد سے تعلق کو بنیاد بنا کر انہیں انتہاپسندوں کے قریب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ مہم اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ظہران ممدانی نے فلسطینی عوام کے لیے آواز بلند کرنے اور غزہ میں جاری انسانی بحران پر عالمی برادری کی خاموشی پر سوالات اٹھائے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ظہران ممدانی کی فلسطینیوں سے یکجہتی اور مسلم برادری سے رابطہ ان کے سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا، یہی وجہ ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button