عالمی خبریں

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی جاری، امداد کے متلاشی شہریوں پر پھر فائرنگ

خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 105 فلسطینی شہید اور 530 زخمی ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 680 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

امدادی سامان کے حصول کے لیے پہنچنے والے شہریوں پر ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

محصور علاقے میں خوراک کی شدید قلت کے باعث روٹی کی تلاش میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد بھی 770 سے بڑھ گئی ہے، جس نے انسانی بحران کی سنگینی کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے فوری جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملوں میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button