عالمی خبریں

بھارتی مخالفت کے باوجود سیاٹل میں خالصتان ریفرنڈم، ہزاروں سکھ ووٹرز کی شرکت، عالمی سطح پر تحریک کو نئی توجہ، مختلف ممالک میں پہلے بھی ووٹنگ ہو چکی

خلیج اردو
بھارتی مخالفت کے باوجود امریکی شہر سیاٹل میں خالصتان سے متعلق ریفرنڈم منعقد کیا گیا جہاں ہزاروں سکھ ووٹرز شرکت کے لیے پہنچے۔

ریفرنڈم کی قیادت گورپت وانت سنگھ پنوں کر رہے ہیں جبکہ امریکی حکومت کی جانب سے اس عمل کی اجازت دی گئی ہے۔ اس پیش رفت کو سکھ برادری کے ایک اہم سیاسی اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف شہروں میں ایسے ریفرنڈمز منعقد ہو چکے ہیں جن میں لندن، ٹورنٹو، وینکوور، روم اور جنیوا شامل ہیں، جہاں بڑی تعداد میں سکھ برادری نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ریفرنڈمز میں لاکھوں افراد نے خالصتان کے حق میں ووٹ دیا، جس سے اس تحریک کو عالمی سطح پر توجہ ملی ہے۔

دوسری جانب بھارت اس عمل کی مسلسل مخالفت کرتا رہا ہے اور اسے اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دیتا ہے، جبکہ منتظمین اسے سکھوں کے حقِ خودارادیت کے اظہار کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button