خلیج اردو: بھارتی ملیالم ۴۳ سالہ اداکار این ڈی پرساد، جنہوں نے کئی فلموں میں معمولی کردار ادا کیے ہیں، اتوار کے روز مبینہ طور پر اپنی رہائش گاہ پر درخت سے لٹکتے ہوئے مردہ حالت میں پائے گئے۔
اطلاعات کے مطابق، پرساد کی شام تقریباً 7.30 بجے کوچی کے کالامسری میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک درخت سے پھندہ لگے لٹکتی ہوئی لاش پائی گئی-
اداکار نے نیوین پاؤلی کی بلاک بسٹر فلم ‘ایکٹوئن ہیرو بیجو’ میں ولن کا کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے اپنے پیچھے بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔