
خلیج اردو
واشنگٹن: 22 مئی، 2025
واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ ایف بی آئی کے فیلڈ آفس کے قریب واقع ایف اسٹریٹ پر اس وقت پیش آیا جب دونوں اہلکار یہودی میوزیم میں ہونے والی ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے۔
مقتولین میں ایک اسرائیلی سفارت کار اور اس کی خاتون ساتھی شامل ہیں۔ واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے دیگر ملازمین بھی زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس اور خفیہ اداروں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ ایف بی آئی واقعے کی نوعیت اور حملے کے محرکات کی تفتیش کر رہی ہے، جبکہ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
سفارتی حلقوں میں اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکی محکمہ خارجہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے فوری ردعمل کا انتظار ہے۔






