سپورٹسعالمی خبریں

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ پر اہم پیش رفت، پاکستان اپنی شرتیں منوانے کے بعد بھارت سے کھیلنے پر آمادہ

خلیج اردو
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان شیڈول کے مطابق بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 15 فروری کو شیڈول ہے۔ صدر سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔

 بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شکریہ ادا کیا۔

صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام کا کہنا ہے، “ساتھ دینے کا شکریہ، پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ بھارت کے خلاف میچ کھیلے۔”
انہوں نے کہا، “پاکستان اور بنگلا دیش کی برادرانہ دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔”
امین الاسلام کے مطابق، “درخواست ہے کہ پاکستان کرکٹ کے مجموعی ماحولیاتی نظام کے مفاد میں میچ کھیلے، ہم پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے بے حد متاثر ہیں۔”

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔ سری لنکن صدر نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ پاکستان کو پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔

سری لنکن صدر نے کہا، “دہشت گردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کیا، پاکستان نے ہمارے ساتھ دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔”
انہوں نے مزید کہا، “پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دہشت گردی کے باوجود کرکٹ کھیلنے کے لیے دورے جاری رکھے۔”

وزیر اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا، “مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔”
وزیر اعظم کے مطابق، “سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کر کے ناقابلِ فراموش اقدام اٹھایا۔”
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا، “مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button