عالمی خبریں

بھارت: ایک خاتون تین دن تک اپنے مردہ شوہر کے ساتھ رہتی رہی

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کے رانچی شہر میں پیش آیا ایک انوکھا واقع، رانچی پولیس کے مطابق ایک عورت اپنے گھر میں تین روز تک اپنے مردہ شوہر کے ساتھ رہتی پائی گئی ہے۔

یہ کیس جمعہ کے روز اس وقت سامنے آیا جب گھر کے مالک کو بوڑھے جوڑے کے فلیٹ سے بدبو آتی محسوس ہوئی۔

مالک نے جب بدبو آنے کا سبب جاننے کی کوشش کی تو اس نے دیکھا کہ 80 سالہ بھگوان شرما کمرے میں مردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں۔ تاہم خاتون کے بارے بتایا جاتا کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

اس  جوڑے کو دو بیٹے اپنے خاندانوں کے ساتھ کہیں اور رہتے ہیں اور بتایا جاتا کہ مبینہ طور پر ماں باپ کے اپنے بچوں کے ساتھ تعلقات خراب تھے۔

تاہم جب مالک مکان نے بیٹوں کو انکے باپ کی موت کے بارے میں بتایا تو انہوں نے باپ کی آخری رسومات ادا کیں۔

یہ جوڑا گزشتہ تین سالوں سے اس کرائے کے گھر میں رہ رہاتھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button