عالمی خبریں

یہود مخالف ہونے کا الزام، ایکس نے اپنے اے آئی گروک کی زبان بند کر دی

خلیج اردو
واشنگٹن – سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے اپنے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کی زبان وقتی طور پر بند کر دی ہے۔ گروک نے خود اس بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو دیے گئے اس کے کچھ جوابات کو یہود مخالف تصور کیا گیا جس کے بعد پلیٹ فارم نے یہ قدم اٹھایا۔

گروک نے بتایا کہ اس کے کچھ جوابات پر اعتراضات سامنے آئے جنہیں یہود مخالف قرار دیا گیا، جس کے بعد ایکس کے انجینئیرز نے اس کے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کر کے اسے ایسے جوابات سے روک دیا ہے۔ گروک کے مطابق اس کی نظام سازی میں تبدیلی اس لیے کی گئی تاکہ وہ مستقبل میں مبینہ طور پر متنازع یا حساس نوعیت کے یہود مخالف بیانات نہ دے سکے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت سے جڑے اخلاقی، سیاسی اور سماجی سوالات پر بحث تیز ہو چکی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز اپنی AI پالیسیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button