عالمی خبریں

اگر امریکہ عالمی احترام کھو بیٹھا تو اسے بھی وہی انجام بھگتنا پڑے گا جو تاریخ کی ہر زوال پذیر سلطنت نے بھگتا۔امریکہ کے بغیر بھی دنیا آگے بڑھ سکتی ہے، چینی صدر شی جن پنگ

خلیج اردو
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی طاقت کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ عالمی احترام کھو بیٹھا تو اسے بھی وہی انجام بھگتنا پڑے گا جو تاریخ کی ہر زوال پذیر سلطنت نے بھگتا۔ صدر شی کی یہ تحریر سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر جاری کی گئی، جس میں عالمی طاقتوں کے عروج و زوال کی تاریخی مثالیں دی گئیں۔

صدر شی جن پنگ نے تحریر میں لکھا کہ ایک صدی قبل برطانوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی، دنیا کی بیس فیصد دولت اس کے پاس تھی، اور لوگوں کو یقین تھا کہ اس کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا۔ دو صدی پہلے فرانس یورپ پر غالب تھا، اس کی افواج سے لوگ ڈرتے تھے اور اس کی ثقافت قابلِ رشک سمجھی جاتی تھی۔ نپولین نے خود کو لازوال قرار دیا تھا، مگر تاریخ نے اسے بھی مٹا دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ چار سو سال پہلے ہسپانوی بادشاہ منیلا سے میکسیکو تک حکومت کر رہے تھے، ان کے خزانے چاندی اور ریشم سے بھرے ہوتے تھے، اور وہ اپنی عظمت کو ابدی سمجھتے تھے۔ لیکن ہر سلطنت نے جب خود کو ناگزیر سمجھا، وہی اس کے زوال کی شروعات بن گئی۔

چینی صدر نے کہا کہ طاقت کمزور پڑ جاتی ہے، اثر و رسوخ بدل جاتا ہے اور جب قانونی حیثیت کو حاصل کرنے کے بجائے اسے خود پر مسلط کر لیا جائے تو وہ دم توڑ دیتی ہے۔ دنیا اب یکطرفہ طاقتوں کے گرد نہیں گھومتی، اور امریکہ کے بغیر بھی ترقی کی راہیں تلاش کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button