
خلیج اردو
نئی دہلی: معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اداکارہ اوینیٹ کور کی تصویر لائک کرنے کے معاملے پر وضاحت جاری کر دی۔ تصویر میں اوینیٹ کور کو سبز کراپ ٹاپ اور پرنٹڈ اسکرٹ میں دیکھا گیا، جس پر کوہلی کا لائک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اگرچہ انہوں نے جلدی سے لائک ہٹا دیا، لیکن صارفین نے اس کا اسکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دیا اور کمنٹس میں مزاحیہ جملے بھی کہے گئے۔
صورتحال کو بھانپتے ہوئے ویرات کوہلی نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دیتے ہوئے لکھا:
"میں نے غلطی سے ایک پوسٹ کو لائک کر دیا، فوراً ہٹا بھی دیا۔ گزارش ہے کہ اس پر بلاوجہ قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔”
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حال ہی میں کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ پر "بہترین دوست” کہہ کر جذباتی پیغام دیا تھا، جو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔ کوہلی انسٹاگرام پر بھارت کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں، لیکن عام طور پر ایسی سرگرمیوں میں کم ہی نظر آتے ہیں۔






