خلیجی خبریںعالمی خبریں

لبنان کی نو منتخب حکومت نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

خلیج اردو
بیروت: لبنان کی نو منتخب حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، جہاں 128 میں سے 95 قانون سازوں نے وزیر اعظم نواف اسلام کی حکومت کی حمایت کی۔

حیران کن طور پر حزب اللہ نے بھی وزیر اعظم نواف اسلام کو ووٹ دیا، تاہم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد نواف اسلام نے حزب اللہ پر شدید تنقید کی۔

وزیر اعظم نواف اسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کی صورت میں صرف لبنان کی مسلح افواج کو دفاع کا حق حاصل ہونا چاہیے اور اسلحہ رکھنے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے۔

انہوں نے ملک میں فوری طور پر معاشی اصلاحات کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔

لبنان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، اور نواف اسلام کی حکومت کو درپیش چیلنجز میں اقتصادی بحالی، کرنسی کی گرتی ہوئی قدر، اور عوامی بےچینی نمایاں ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے فیصلے لبنان کی داخلی سیاست اور خطے میں اس کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button