
خلیج اردو
31 مارچ 2021
دبئی : سعودی عرب یمن کو 422 ملین ڈالر مالیت کے پیٹرولیم مصنوعات دے گا جو پاور اسٹیشنز اور پبلک سروسز کیلئے فراہم ہوگا۔ سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سے یمنی حکومت کی ایندھن کی ضروریات پوری ہونگی۔
یہ پیشرفت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور یمن کے صدر عبدربہ منصور ھادی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ہوئی ہے جہاں سعودی ترقی اور بحالی پروگرام کے تحت یہ امداد دی گئی ہے۔
ایندھن کی کمی کی وجہ سے یمن میں پانی ، اسپتالوں میں جنریٹر اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے اور 80 فیصد آبادی کو مدد کی ضرورت ہے۔
پچھلے ہفتے ھادی کی حکومت نے کہا تھا کہ انہوں نے تیل کے جہازوں کے یمن بندرگاہ پر درآمدات کی اجزت دی ہے۔
Source : Khaleej Times







