خلیجی خبریں

سعودی عرب میں جنسی تشدد ناقابل معافی جرم تصور کیا جاتا ہے

جنسی تشدد ثابت ہونے پر 3 لاکھ سعودی ریال جرمانہ

(خلیج اردو ) سعودی عرب میں جنسی تشدد ناقابل معافی جرم تصور کیا جاتا ہے اور جنسی تشدد ثابت ہونے پر 3 لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔

سال 2018 میں جنسی تشدد ناقابل معافی جرم بنا دیا گیا تھا اور اس کی سزا پانچ سال قید اور 3 لاکھ سعودی ریال مقرر کی گئی تھی ۔

سعودی عرب میں جنسی ہراسائی کی سزا 3 سال قید اور 1 لاکھ سعودی ریال جرمانہ تجویز کیا گیا تھا ۔ جنسی ہراساں کرنے کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا یے جس میں جدید دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے کی یہی سزا مقرر کی گئی ہے ۔

سعودی عرب میں گزشتہ کئی سالوں سے خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے قانون سازی پر زور دیا جارہا یے تاکہ ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button