خلیج اردو
کوئٹہ : پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مسلم اتحاد کالونی میں صبح سویرے گیس لیکیج کے دھماکے سے 50 سالہ شرف الدین اور ان کے 5 بچے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب شرف الدین لیکج والے گیس سلنڈر سے منسلک ہیٹر کو جلانے کی کوشش کررہے تھے۔
دھماکے کے بعد گھر کا ایک حصہ مہندم ہوگیا جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 14 برس کے درمیان ہیں۔
ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔