خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں صدر مملکت ، الیکشن ایکٹ 2017 میں دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انتخابات کا اعلان کردیا۔صدر کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے ۔آئین کی خلاف ورزی ہوتے نہین دیکھ سکتا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیشکن ہوں گے، صدر ہاؤس کا اعلامیہ جاری
اعلامیے کے مطابق صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا شیڈول جاری کرے،
عارف علوی نے کہا ہے کہ عدالتی فورم سےکوئی حکم امتناع نہیں ہے، حکم امتناع نہیں لہٰذاسیکشن57 ایک کے تحت اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔
قبل ازیں صدر نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے خط لکھے تھے جس پر الیکشن کمیشن صدر کی تجویز مسترد کر دی تھی۔