خلیج اردو
پاکستان :وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ سال 2022 میں سیاسی کھینچا تانی کے ساتھ ساتھ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر بھی اتار چڑھاؤکا شکار رہا، وہیں مہنگائی میں بھی خوب اضافہ ہوا جس کی وجہ سے بیروزگار لوگوں سمیت نوکر پیشہ افراد بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ،اس دوران اسلا م آباد میں جرائم بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے ۔
کیپٹل پولیس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2022 ءکے دوران 2021 ء سے پراپرٹی جرائم میں 38 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے ،
واردات کے 5193 کے مقابلے میں 7185 مقدمات درج ہوئے ،اسلام آباد پولیس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں 37 فیصد کمی رہی ،68 کے مقابلے میں ڈکیتی کے صرف 43 مقدمات درج ہوئے۔
انہوں نے تفصیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سرقہ باالجبر کی وارداتوں میں 21 فیصد اضافہ ہو ا اور وارداتیں 2962 سے بڑھ کر 3572 تک پہنچ گئی ،دن دیہاڑے گھروں کے تالے ٹوٹنے میں 52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیااور مقدمات کی تعداد 158 سے بڑھ کر 328 تک پہنچ گئی ۔
وفاقی دارالحکو مت میں گزشتہ سال کے دوران راتوں کو گھروں کے تالے ٹوٹنے میں 98 فیصد اضافہ ہوا اور 433 کے مقابلے میں 859 مقدمات درج ہوئے ،سرقہ عام میں بھی 52 فیصد اضافہ ہوا اور مقدمات کی تعداد 1572 سے 2383 تک پہنچ گئی۔۔