پاکستانی خبریں

پاک فوج ہر مشکل کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے،آرمی چیف

خلیج اردو
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، کا خیرپور ٹامیوالی کا دورہ، بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا اور دستوں سے ملاقات کی۔سپہ سالار نے تربیت کے اعلی معیار، آپریشنل تیاریوں، افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کے چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں۔

 

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مشقوں بارے بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے مربوط فائر اور مختلف عناصر کی جنگی مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، فضائی دفاع، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلز کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا، مشق میں پاک فضائیہ اور لڑاکا ایوی ایشن کی طرف سے مستند معاونت کا مظاہرہ کیا گیا،

 

جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے بات چیت بھی کی، تربیت کے اعلی معیار، آپریشنل تیاریوں،افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

 

آرمی چیف نے سپاہیوں کو ہدایات دیں کہ ہر حال میں روایتی جوش، جذبے کے ساتھ قوم کی
خدمت کرتے رہیں۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج ہر مشکل کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے،.


فوج کی پوری توجہ مادر وطن کو درپیش خطرات کے خلاف سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے، پوری قوم کی حمایت سے پاکستان کی مسلح افواج دشمنوں کو شکست دیں گی۔

 

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مشقیں آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درکار مہارتوں پر مبنی تھی، مقصد میدان جنگ کے درکار طریقہ کار بارے پیشہ ورانہ مہارت میں وسعت تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button