پاکستانی خبریں

ہم آئی ایم ایف کے ممبر ہیں کوئی بھکاری نہیں،اسحاق ڈار

خلیج اردو

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان کے دورہ امریکہ منسوخی سے متعلق وضاحت کردی،کہتے ہیں وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی ایم ایف اجلاس میں ورچووئلی شرکت کا فیصلہ کیا۔۔اس بارے میں قیاس آرائیوں سے معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔۔۔کہتے ہیں کہ ڈیفالٹ اور دیگر مایوس کن باتیں کرنے والے ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں۔

 

اسلام آباد میں پریش کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشورہ سے آئی ایم ایف کے اجلاس میں ورچوولی شرکت کروں گا۔یہ معمول کے اجلاس ہوتے ہیں جن میں لازمی نہیں کہ کثیر رقم خرچ کرکے شرکت کی جائے۔ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ممبر ہیں بھکاری نہیں

 

اسحاق ڈار نے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم بارے کہا کہ ترجیحات کے مطابق اہم امور کیلئے فنڈز پہلے جاری ہوں گے۔الیکشن بعد میں بھی ہو سکتے ہیں۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کبھی ڈیفالٹ اور کبھی دیگر گمراہ کن خبریں پھلائی جاتی ہے، کیا کسی نے ملک کو ڈبونے کی قسم کھائی ہے؟دعویٰ کیا کہ تمام ادائیگیاں وقت پر کیں جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button