پاکستانی خبریں

ہر 10 میں سے 4 پاکستانی خود کو ملک میں محفوظ نہیں سمجھتے ۔ 10 سال پہلے کے مقابلے میں بدامنی بڑھی ۔ 41 فیصد پاکستانیوں نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیدیا۔39 فیصد شہری خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں عوام نے کھل کر اپنی رائے دی

خلیج اردو
اسلام آباد:ہر 10 میں سے 4 پاکستانی خود کو ملک میں محفوظ نہیں سمجھتے ۔ 10 سال پہلے کے مقابلے میں بدامنی بڑھی ۔ 41 فیصد پاکستانیوں نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیدیا۔39 فیصد شہری خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں عوام نے کھل کر اپنی رائے دی۔

 

پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ملک کو غیرمحٖفوظ قرار دے دیا ۔ ہر 10 میں سے 4 پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کر دی۔

سروے 3 سے 18 جنوری 2024 کے درمیان کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری عوامی آرا پر مبنی نئے سروے میں 41 فیصد پاکستانیوں نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا۔

 

سروے کے دوران شہریوں نے کہا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے میں ملک میں بدامنی بڑھی ہے اور ذاتی تحفظ کے احساس میں کمی آئی۔سروے میں 39 فیصد نے مکمل اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ملک میں پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔

 

سروے میں 51 فیصد پاکستانیوں نے دنیا کو بھی پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ دنیا کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ سمجھنے والوں پاکستانیوں کی اکثریت کا ماننا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے دنیا کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔جبکہ سروے کے دوران 26 فیصد نے دنیا کو مکمل محفوظ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button