پاکستانی خبریں

مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر کامیاب قرار دیئے گئے ممبران کے نوٹیفیکیشن معطل

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن معطل کردیئے،،، الیکشن میشن کو درخواستیں سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،،، تینوں حلقوں کے مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

این اے 46 سے انجم عقیل، این اے 47سے طارق فضل چودھری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل،،، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف شعیب شاہین اور علی بخاری کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی،

 

شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں تقریباً 380 فارم 45 اسی رات مل گئے تھے،،، الیکشن کمیشن سے درخواست کی تو انہوں نے چلے جانے کا کہہ دیا،،، رات ایک بجے تک فارم 45جاری نہ ہونے پر ہم نے دھرنا دیا۔

 

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا فارم 45 پر ریٹرننگ افسر کے دستخط موجود ہیں؟ شعیب شاہین نے بتایا جی ،، موجود ہیں،،، فارم 48 تمام امیدواروں کی موجودگی میں تیار کرنا ہوتا ہے،،، ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کی بنیاد پر کہا کہ اب کانسالیڈیشن نہیں ہو گی ،،، ہمارے حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز واپس نہیں لئے،

 

الیکشن کمیشن کے وکیل نے نوٹیفکیشن معطل نہ کرنے کی استدعا کی،،، جس پر عدالت نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو درخواستوں پر سماعت سے نہیں روک رہے،،،الیکشن کمیشن میرٹ پر ان درخواستوں کو سن کر فیصلہ دے۔

 

وکیل عامر مغل نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق عامر مغل کے ووٹ 85 ہزار 224 جبکہ مدمقابل امیدوار انجم عقیل کے ووٹ 43 ہزار 604 ہیں،،، فارم 47 میں عامر مغل کے ووٹ 44 ہزار، 317 جبکہ انجم عقیل کے ووٹ 51 ہزار 958 دکھائے گئے،،، دلائل سننے کے بعد عدالت نے تینوں حلقوں کے نوٹیفکیشن معطل کردیئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button