پاکستانی خبریں

کسانوں کو 900 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، صرف پنجاب کے کسانوں کا نقصان 600 ارب روپے سے زائد ہے،مزمل اسلم

مزمل اسلم کا پنجاب میں گندم بحران پر شدید ردعمل، وزیراعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیا

خلیج اردو
پشاور:
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گندم بحران پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندر کے ہاتھ ماچس لگ جائے تو پورا جنگل جل سکتا ہے، اور یہ مثال وزیراعلیٰ ٹک ٹاک پر پوری اترتی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ بحران کی بنیادی وجہ کسانوں پر حکومتی ظلم ہے، جس کے نتیجے میں اس سال گندم کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 سے 4 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، جبکہ کسانوں کو 900 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، صرف پنجاب کے کسانوں کا نقصان 600 ارب روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے عظمیٰ بخاری کو ڈراما تھیٹر ریگولیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5000 روپے فی ایکڑ امداد سے کھاد کی ایک بوری بھی نہیں آتی، جبکہ کسانوں کی تین دن کی اجرت بھی پوری نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 11.5 ارب روپے کی سبسڈی دی، مگر یہ کسانوں کے 600 ارب کے نقصان کے سامنے نہ ہونے کے برابر ہے۔ مزمل اسلم نے انکشاف کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت جلد کسانوں کے لیے خوشخبری دے گی، اور گزشتہ سال پہلی بار صوبے میں براہ راست کسانوں سے گندم خریدی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button