پاکستانی خبریں

پاکستان کے 67 ہزار عازمین حج سے محروم، سعودی عرب نے صرف 10 ہزار کا کوٹہ دیا، طاہر اشرفی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان علما کونسل کی میزبانی میں اسلام آباد میں سالانہ حج کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت چیئرمین علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کی۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، صدر پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز ثنا اللہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

حج کانفرنس سے خطاب میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ 67 ہزار عازمین حج پر نہیں جا رہے۔ سعودی عرب کی جانب سے صرف 10 ہزار عازمین کا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ان 67 ہزار عازمین کے لیے کوئی راستہ نہیں نکل سکا، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک تلخ حقیقت ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حکومت اپنی بساط کے مطابق کوشش کر رہی ہے کہ سعودی عرب سے 67 ہزار عازمین کا کوٹہ بحال کرایا جا سکے۔

صدر پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز ثنا اللہ نے کہا کہ اگر کسی کی غلطی سے یہ عازمین محروم ہوئے ہیں تو اسے سزا ضرور دیں، مگر ان حاجیوں کو پہلے حج پر روانہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button